کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایم لاء کالج نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ جسٹس ہیلپ لائن کے زیراہتمام لاء اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا، وائٹل فائف کرکٹ گرائونڈ میںکھیلے گئے میچ میں ایس ایم لاء کالج نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایک رن سے شکست دے دی۔ محمد عمران نے22 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کرکہ مین آف دی میچ اپنے نام کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایس ایم لاء کالج نے مقررہ اوورز میں8کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ محمد عمران نے 14 گیندوں پرایک چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کئے جبکہ گل حسن نے 29 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں آئوٹ کیا۔ جواب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔ توفیق خان نے 3 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیا جبکہ زیشان نے 11 رنزدیکر3 اور دانیال نے 21 رنزدیکر2 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض نعیم امین اور محمد زکی نے انجام دیے۔
