کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساؤتھ کے زیر اہتمام عبداللہ حسین ہارون انڈر 12 یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ، فٹبال ہاؤس چاکیواڑہ کے سامنے کھیلے گئے 4 میچوں کا فیصلہ ہوا پہلا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کلری یونین یوتھ اور کراچی محمدن یوتھ کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا کراچی محمدن یوتھ کی طرف سے گول انزلہ نے کیا جب کہ کلری یونین یوتھ کے خلاف اون گول ہوا بال ان کے اپنے ہی کھلاڑی کے پاؤں سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں چلی گئی پینلٹی کِک پر بھی مقابلہ 6,6 گول سے برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ ٹاس پر کلری یونین یوتھ کی ٹیم نے جیتی دوسرا شاندار مقابلہ شرافی محمدن یوتھ اور سنگولین اسٹار یوتھ کے مابین بھی مقررہ وقت تک ایک گول سے برابر رہا شرافی محمدن یوتھ کا گول ثاقب اور سنگولین اسٹار یوتھ کا گول بالاچ نے کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی کِک پر شرافی محمدن یوتھ کی ٹیم نے 4-2 سے جیتا اس میچ کے مہمان خصوصی سابق نیشنل کھلاڈی جمیل خان تھے تیسرا کھیلا گیا میچ عمر لین اسٹار یوتھ نے محمد احمد میموریل یوتھ کو 2-1 سے ہرایا عمر لین اسٹار یوتھ کی جانب سے دونوں گول فرحان نے جب کہ محمد احمد میموریل کا واحد گول افضال نے کیا ۔
