English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی کھلاڑی باب ولس چل بسے / پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہار تعزیت

القمر

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے۔

اپنے زمانے کے شہرہ آفاق بولر کی عمر 70 برس تھی اور انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

70 سالہ باب ولس جب 1984 میں ریٹائر ہوئے تو دنیا بھر میں ڈینس للی کے سوا کسی کی وکٹوں کی تعداد ان سے زیادہ نہیں تھی۔

انہوں نے 1971 میں 21 برس کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 90 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 325 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 1984 میں تھا۔

64 ون ڈے میچز میں باب ولس نے 80 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر دنیائے کرکٹ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی باب ولس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے