کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بنارس میں پولیس کا المحمود کوچ پر چھاپہ‘ تلاشی‘ کچھ نہ ملا‘ تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی پولیس نے بنارس پل کے قریب المحمود کوچ کو گھیرے میں لے کر کوچ کی مکمل تلاشی لی ‘تاہم اس دوران پولیس کو کچھ نہ مل سکا‘ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع تھی کہ المحمود کوچ میں اسمگلنگ کا سامان لایا جارہا ہے جس پرپولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

