English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر قانونی نشستوں والے رکشوں کیخلاف کریک ڈائون

پہلے مرحلے میں100 سے زائد رکشے پکڑ کر ہزار روپے جرمانے کے بعد اضافی نشستیں نکال دی گئیں
کراچی(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی کراچی کی ہدایت پر ملیر کے مختلف علاقوں میں چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے، ایسے مرحلے میں 100سے زائد رکشے پکڑ کر ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ رکشوں میں لگی ہوئی ایکسٹرا سیٹ نکال کر رکشے مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں، ایس ایس پی نسیم آرا پنہور نے کہاکہ ایکسٹرا سیٹر رکشے ایک بڑا رسک ہیں، جن میں سوار مسافر کسی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں، شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ ایکسٹرا سیٹر رکشوں میں اسکولز کے طلبہ کو بیٹھا کر رکشہ ڈرائیور بچوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں، جس کو کسی بھی صورت میں روڈ پر چلنے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ تمام ٹریفک سیکشن افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف کاروائی تیز کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے