English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ زکوٰۃ سندھ میں انتظامی و مالی بے ضابطگیاں بے نقاب

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوٰۃ و عشر میں مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارہ الائونس ملنے لگا، 50 فیصد مستحقین زکوٰۃ جعلی ہیں، سربراہ کمٹی کا اظہار برہمی
سرکاری ملازم ، سیاسی منظر کے حامل افراد زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین بنادیئے گئے، زکوٰۃ کی تقسیم، مستحقین کا تعین دیکھنے سے نہیں شرعی اصولوں پر ہوتا ہے، مفتی قائم فخری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوٰۃ و عشر میں مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارا الائونس دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں صدر مفتی محمد قاسم فخری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ دوران اجلاس یہ انکشاف بھی ہوا کہ مستحقین زکوٰۃ کے نام پر من پسند افراد کو گزارا الائونس دیا جارہا ہے جبکہ سرکاری ملازم، سیاسی پس منظر کے حامل افراد زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین بنا دیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی قاسم فخری نے محکمہ زکوٰۃ میں انتظامی و مالی بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین ان عہدوں پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر نے کہاکہ مٹیاری میں گزارہ الائونس لینے والے افراد دیکھنے سے ہی مستحق لگتے ہیں، مفتی قاسم فخری نے کہاکہ زکوٰۃ کی تقسیم، مستحقین کا تعین دیکھنے سے نہیں شرعی اصولوں پر ہوتا ہے۔ ضلع جنوبی می لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین سرکاری ملازم ہیں۔ 50 فیصد مستحقین زکوٰۃ جعلی ہیں، انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ کمیٹیوں کے انتخاب کے لیے مساجد میں اعلان کیوں نہیں کرایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے