غیر قانونی طور پر بھاری رقم لے کر ایک سیاسی تنظیم کی حمایت سے لینڈ مافیا نے قائم کرائی تھیں، متاثرین
کراچی (کرائم رپورٹر ) : ملیر لیاقت مارکیٹ کی چورنگی پر غیر قانونی مارکیٹ کو اور ان ہی لینڈ مافیا کی طرف سے قائم کردہ ملیر ٹنکی کی دوکانوں کو بھی ہماری دوکانوں کی طرح توزا جائے جناح اسکوائر پر گرائی گئی دوکانوں کے متاثرین مالکان کا فوری مطالبہ۔ واضح رہے کہ ملیر میں فٹ پاتھوں پر قائم انکروچمنٹ پتھارے ٹھیلوں کیبن کیخلاف اپریشن جاری ہے جناح اسکوائر پر قائم کردہ دوکانوں کو جو عرصہ درازسے غیر قانونی طور پر بھاری رقم لیکر ماضی میں مقامی سیاسی تنظیم کی حمایت یافتہ لینڈ مافیا کی طرف سے قائم کی گئی تھیں عوام کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ے اور مطالبہ کیا ھے ک اسطرح کی مزید دوکانیں لیاقت مارکیٹ میں چورنگی میں بھی قائم کی گئی تھیں جو کے ایم سی کے آفس کی جگہ پر بنائی گئی تھیں جبکہ اس ھی طرح کی مارکیٹسں بھاری معاوضے ان ہی عناصرکی طرف سے عوام سے لیکر ملیر ٹنکی پر بھی بنائی گئی تھیں اب جن دوکانداروں کی جناح اسکوائر پر شاپس توڑی گئی ھیں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہماری دوکانیں ناجائز تھیں تو لیاقت مارکیٹ جورنگی پر قائم کردہ مارکیٹ بھی غیر قانونی ناجائز ھے جبکہ ملیر ٹنکی پر پرانی مارکیٹ کی گلیاں بند کرکے اور مارکیٹ کی خالی جگہوں پر ناجائز طور پر بنائی گئی ان دوکانوں کو بھی توڑا جائے کیونکہ وہ بھی غیر قانونی طور پر بھاری معاوضہ لیکر بنائی گئی تھیں۔

