اسلام آباد (اے پی پی) امریکا کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور بیورو ایلس ویلز نے حکومت پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کے لیے کوششوں کو سراہا ہے۔ گزشتہ روز بیورو آف سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری پیغام میں ایلس ویلز نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرکے مستحکم قرار دینے سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔

