کراچی (اسٹاف رپورٹر) 15 واں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلہ آج جمعرات کو شروع ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔ بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد شہر قائد کے وسط میں واقع کراچی ایکسپو سینٹر میں 5 تا 9 دسمبر جاری رہے گا۔ کتب میلے میں اس سال 330 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے۔ اس عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے تقریباً 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے 136 نامور پبلشرز بھی اپنے اسٹال لگائیں گے، منتظمین کے مطابق اس سال 4 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

