ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

…طبی بنیادوں پر ضمانت … آصف زرداری کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

ذاتی معالج سے بھی رائے لے کر رپورٹ 11دسمبر کو پیش کی جائے ٗ عدالت نے احکامات جاری کردئیے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پمز اسپتال کو خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ میڈیکل بورڈ سے11 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں گرفتاری سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر سماعت بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی ۔ عدالت نے پمزانتظامیہ کو سابق صدر کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو ہدایت کی ہے کہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے‘ میڈیکل بورڈ آصف زرداری کے ذاتی معالج سے بھی رائے لے اور11 دسمبر کو رپورٹ پیش کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں