English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی عدم دلچسپی الیکشن کمیشن عملاً ختم؟ کوئی چیف نہیں ہے

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، اتفاق رائے نہیں ہوسکا
جسٹس (ر) حسن رضا آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں کل سے الیکشن کمیشن غیر فعال ہوجائے گا، آج اتفاق رائے ہوجائے گا، شیریں مزاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے معاملہ ایک ہفتے کے لیے لٹک گیا، جس کے نتیجے میں چیف الیکشن کمشنر کی مدت ختم ہونے سے الیکشن کمیشن کل سے عملی طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر غور کیا جائے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، متحدہ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ادھر الیکشن کمیشن کے دو نئے اراکین کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ملتوی کر دیا گیا، حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کی تقرری ایک ہفتے کے لیے موخر کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے ہو گا جس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن کل جمعہ سے غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی مدت ملازمت آج جمعرات 5دسمبر کو ختم ہو جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ارکان پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد چیئرپرسن شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر ایک ساتھ اتفاق رائے ہوگا۔ اگلے ہفتہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس بلا کر تینوں ناموں پر اتفاق رائے کر لیں گے، وزیراعظم کی طرف سے تین نام ابھی تک پارلیمانی کمیٹی کو موصول نہیں ہوئے، اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے