English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی‘شبرزیدی

خواہ ان کی سال میں قابل ٹیکس آمدنی ہویا نہ ہو،چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر سید شبرزیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کی تمام فارمیشنزکو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی اور گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے صنعتی اورتجارتی صارفین کی رجسٹریشن اور ان کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جانے کو یقینی بنائیں۔ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ 1000سی سی سے زیادہ کاریا 500 مربع گز مکان کے مالکان کیلئے انکم ریٹرن جمع کرانا ضروری ہے خواہ ان کی سال میں قابل ٹیکس آمدنی ہویا نہ ہو،انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے ، ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے