English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحت کی س�ولیات کی �را�می ٗ پاکستان کا دنیا بھر میں 154واں نمبر

لندن اور امریکہ سے شائع میگزین لانسیٹ کی مرتب کردہ رپورٹ شائع
لندن (آئی این پی) دنیا بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پاکستان 154 ویں نمبر پر آگیا۔ لندن اور امریکا سے شائع ہونے والے میگزین لانسیٹ نے دنیا میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تپ دق، امراض قلب، فالج، کینسر، گردے کی بیماریوں وغیرہ سے نمٹنے کے معاملے میں بھارت کی کارکردگی خراب رہی ہے۔ سری لنکا، بھوٹان اور بنگلادیش جیسے پڑوسی ممالک ہیلتھ کیئر کے معیار اور علاج تک رسائی کے معاملے میں بھارت سے کہیں آگے ہیں۔ 195 ممالک کی فہرست میں سری لنکا 71 ویں، بنگلادیش 133 ویں اور بھوٹان 134 ویں مقام پر جبکہ چین، بھارت سے بہت آگے 48 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت بہرحال نیپال، پاکستان اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر ہے۔ یہ ممالک بالترتیب 149ویں، 154 ویں اور 191 نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج ہیلتھ کیئر کو معیاری بنانے اور ان تک سماج کے تمام طبقات تک رسائی کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، بصورت دیگر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں اور بیماریوں سے پریشان عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے خلیج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے