English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا 396اکائونٹس کی معطلی پر ٹوئٹر انتظامیہ سے رجوع کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے 396 اکائونٹس کی معطلی پر ٹوئٹر انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بغیر وجہ بتائے ٹوئٹر اکائونٹس کی معطلی کی وجہ بتائی جائے پی ٹی اے کا ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5ماہ قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستانی
ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹر اکائونٹس بغیر وجہ بتائے معطل کر دیے تھے جس پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹوئٹر انتظامیہ سے یہ شکایت کی تھی کہ آخر انہوں نے کس بنیاد پر پاکستانیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کیے ہیں جس پر انہوں نے کوئی جوب نہیں دیا تھا 5ماہ گزر جانے کے باوجو تا حال پاکستانیوں کے 396 اکائونٹس کو بحال نہیں کیا گیا جو آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف وز ی ہے لہٰذا ایک بار پھر ٹوئٹر انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹر اکائونٹس کو بحال کرے ۔
ٹوئٹر اکائونٹس معطلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے