اسلا م آ با د (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے3 نام تجویز کر دیے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کر چکے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی3 نام تجویز کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ناموں کی منظوری
