ہتک عزت کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا
کراچی (نیٹ نیوز) ہتک عزت کیس میں گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچیں جہاں انہوں نے وکلا کے ہمراہ بیان قلمبند کروایا۔ میشا شفیع کے خلاف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے میشا شفیع کو طلب کیا تھا۔ درخواست میں موقف تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی نے بھی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا تاہم علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

