English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میری لینڈ‘سابق مس پاکستان یو ایس ٹریفک حادثے میں چل بسیں

32 سالہ زینب علی حیدر کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی‘عینی شاہدین
واقعہ رات کے وقت پیش آیا‘حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا‘پولیس حکام
میری لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مس پاکستان یو ایس زینب علی حیدر میری لینڈ میں ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔تفصیلات کے مطابق میری لینڈ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سابق مس پاکستان زندگی کی بازی ہار گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک گاڑی حادثے میں الٹ چکی ہے۔پولیس موقع پر پہنچی تو زینب علی جاں بحق ہو چکی تھیں۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔روٹ ون پر موڑ مڑتے ہوئے زینب علی کی گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی،32 سالہ زینب علی سابق مس پاکستان یو ایس اور موجودہ آرگنائزر تھیں۔پولیس کے مطابق وہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاؤنٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات سے متعلق بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔حادثے میں کسی اور گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے