کھٹمنڈو(جسارت نیوز)ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 61ہوگئی۔میڈل ٹیبل پر بھارت نے 101 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر گیا، نیپال دوسرے نمبرپر چلاگیا، سری لنکا نے تیسری پوزیشن جب کہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ایتھلیٹ محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلادیا۔ نیپال میں گیمزمیں محمد نعیم نے مقررہ فاصلہ 14 عشاریہ30 سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔ تائیکوانڈو کی 58 کلوگرام کلاس میں ہارون خان اور 80 کے جی میں رب نواز نیگولڈمیڈل لے کر میڈل ٹبیل پر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ووشو میں محمد امجد اقبال نے مائنس85 کلوگرام میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اعصام الحق، عقیل خان کی موجودگی میں بھی قومی ٹینس ٹیم بہتر پرفارمنس نہ دے سکی اور سلور میڈل ہی جیت پائی۔ اتھلیٹکس میں400میٹر ویمنز میں صاحب اسرا نے برانز میڈل جیتا۔شوٹنگ کے ٹیم ائررائفل میں پاکستان نے سلورمیڈل لیا۔مینز فٹبال ٹیم نے نیپال کے خلاف کامیابی پائی۔
