کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ان ہی کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھا جائے۔وسیم اکرم نے کہا کہ سری کے خلاف یہی ٹیم رہنی چاہئے، یہی لڑکے ہوم سیریز میں پرفارم کرکے دکھائیں گے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیا کوچ آیا ہے ان کا الگ طریقہ ہے، مصباح کو وقت دینا چاہئے، سری لنکا اور آسٹریلیا سے ہم ہار گئے جس پر دکھ ضرور ہے تاہم فوری طور پر ردعمل دینا بھی مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، سری لنکا کے خلاف مصباح نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دیا کیونکہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا تھا تاہم وہ پرفارم نہیں کرسکے۔
