کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 105 رنز کا ہدف 36.1میں حاصل کرلیا۔ محمد فاروق کی64 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے خیبرپختونخوا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل 16رنز کے خسارے کا شکار سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 163رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ناردرن اور خیبرپختونخوا کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان ا یونٹ کا فائنل میچ 8سے 10 دسمبر اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
