اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ8 دسمبر اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی، کہاں گیا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ؟
ن لیگ
