English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ

القمر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ۔ کوئٹہ ائرپورٹ کے قریب ہی ٹڈیوں کی بڑی تعداد فلائٹ پی کے 130 سے ٹکرا گئی۔ پائلٹ نے طیارے کو کمال مہارت سے نقصان سے بچاتے ہوئے ا ئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومیا ائرلائن کی پرواز تباہ ہونے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کراچی سے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 130 جبکہ کوئٹہ کے قریب پہنچی تو اس پر ٹڈی دل کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا۔ ٹڈی دل کے اس حملے سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھے اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ اس واقعے میں طیارے میں موجود تمام مسافر باالکل محفوظ رہے۔
ٹڈی دل حملہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے