English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن کے سینئر رکن الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعے کو حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سے حلف لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز خالی ہوا تھا۔ دریں اثنا ریٹائرڈ جسٹس لاہور ہائی کورٹ الطاف ابراہیم کا تعلق ملتان سے ہے‘ ان کے والد مشتاق احمد عاقل قریشی بھی معروف ماہر قانون تھے اور ان کا پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ تعلق تھا‘ 1976ء میں الطاف ابراہیم قریشی نے ملتان گیلانی لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1979ء میں وکیل کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ وہ 1982ء میں ہائی کورٹ اور1997ء میں عدالت عظمیٰ کے وکیل مقرر ہوئے۔ انہیں2011ء میں لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور 5 مارچ 2015ء تک وہ اس عہدے پر فائز رہے۔ جولائی2016ء میں انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رکن بنایا گیا۔
قائم مقام چیف الیکشن کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے