ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی (شریف فیملی کیلیے منی لانڈڑنگ کے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع)

اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز+نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو( نیب) نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لییعدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کاٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عدالت عظمیٰ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم نثار احمد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 16 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں ملوث شریف فیملی کے قریبی رشتہ دار یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں