English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 3 ہزار کتوں کو مارا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران3ہزار سے زائد کتوں کو مارا گیا‘ شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے اور ویکسین سے متعلق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن شیخ کی رپورٹ کے مطابق کتوں کو کیپسول کے ذریعے ہلاک کرنا اذیت ناک عمل ہے۔ اگر کیپسول سے کتا ہلاک نہ ہوا تو وہ پاگل ہوجاتا ہے۔ کیسپول سے کتوں کی ہلاکت سے ماحول میں آلودگی پیدا ہوجاتی ہے۔ ایک ماہ کے دوران شہر بھر میں3 ہزار سے زائد کتوں کو ہلاک کیا گیا۔ مختلف ڈی ایم سیز کو76 ملین روپے کتا مار مہم کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں نومبر میں3151 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایم سی سینٹرل نے827‘ ملیر نے514 کوتوں کو ٹھکانے لگایا۔ ضلع غربی نے540 اور ضلع جنوبی نے492 آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے