English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی اینڈ ٹی کالونی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی

محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے پر مشتعل افراد کا پتھرائو، نجی ٹی وی کا کیمرہ مین پتھر لگنے سے زخمی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، کنونمنٹ بورڈ نے مکینوں کو نوٹس جاری کئے تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی این ٹی کالونی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تجاوزات کیخلاف کارورائی کے دوران مشتعل افراد نے تجاوزات ہٹانے والے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے پر پتھرائو کردیا ‘ہنگامے میں نجی ٹی وی کا کیمرہ مین سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگیا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے پی این ٹی کالونی کے مکینوں کا نوٹس جاری کئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پارک کی جگہ پر بنائے گئے مکانات‘ دکانیں اور گودام غیر قانونی ہیں۔ سپریم کورٹ کے واضح احکام ہیں پارک کی جگہ پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جمعہ کی دوپہر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ پی این ٹی کالونی میں پارک کی جگہ سے تجاوزات مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچا تو مشتعل افراد نے عملے پر پتھرائو کردیا۔ پتھرائو کے نتیجے میں نجی ٹی وی کو کیمرہ مین وسیم مغل سر پرپتھر لگنے سے زخمی ہوگیا مشتعل افراد نے نعرے بازی شروع کردی سی بی سی کے عملے نے فوری طور پر علاقہ پولیس کو اطلاع دی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرکے صورتحال پر قابو پالیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے لاکھوں روپے لے کر اجازت نامہ دیا کہ آپ لوگ مذکورہ جگہ پر دکان‘ مکان اور گودام تعمیر کرسکتے ہیں مذکورہ تعمیرات ایک رات میں نہیں ہوئی‘ کئی سال میں گھر‘ دکانیں اور گودام تعمیر کئے ہیں اب سی بی سی نے نوٹس جاری کردیئے کہ فوری طور پر جگہ خالی کرو جو کہ سراسر غلط ہے ہم نے جمع پونجی خرچ کرکے گھر اور دکانیں تعمیر کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے