English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی جماعتیں ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتیں، وسیم اختر

سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے مگر اس سے قبل ہر صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر کمزور کیا، میئر کراچی
ملک کی سیاسی جماعتیں اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے نوجوانوں کے گروپ سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی یہ خواہش نہیں رہی کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوں، سیاسی جماعتیں اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، 18ویں ترمیم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے کی گئی تھی مگر سارے اختیارات صوبوں نے اپنے پاس رکھ لئے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے مگر اس سے قبل ہر صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر کمزور کیا جس کی وجہ سے ملک میں یہ نظام ناکام ہو گیا، اگر اس کو درست نہ کیا گیا تو جمہوریت بھی ناکام ہو جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چاروں صوبوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اس نظام کو درست کرکے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو با اختیار، خود مختار نہیں بنایا گیا تو مزید بلدیاتی انتخابات کرانا ملک کے وسائل ضائع کرنے کے مترادف ہو گا،میں نے بطور میئر کراچی اس نظام کے خلاف عدالت میں پٹیشن داخل کی ہوئی ہے مگر افسوس کن امر یہ ہے کہ کراچی کے علاوہ کسی اور جگہ سے آواز نہیں اٹھ رہی، مگر چوں کہ کراچی کا ملک میں لیڈر شپ رول ہے اس لئے ہم پورے ملک کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،دستور کے آرٹیکل 148 ۔اے پر عملدرآمد کرائے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی، بلکہ صورتحال مزید خراب ہو گی،میئر کراچی نے کہا کہ اسمبلیوں کا کام قانون سازی اور اس کا تحفظ ہے مگر سندھ حکومت اپنے ہی بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے