ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائرل وڈیو رنگ لے آئی، بلاول کی ننھی جیالی سے ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کی ننھی جیالی حوراں فاطمہ کی وائرل ہونے والی وڈیو رنگ لے آئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حوراں فاطمہ سے ملاقات کی، اس موقع پر حوراں فاطمہ کے کنزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو نے بچوں کو تحائف دیے، چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انہیں کینو بھی کھلائے۔ واضح رہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ بلاول بھٹو سے ملنے کی ضد کرتی رہی ملاقات نہ ہونے پر والدین سے روٹھ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں