English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم شامل

اسلام آباد (آئی این پی) پمز اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری جس ڈاکٹر کا کہیں گے میڈیکل بورڈ اس کی معاونت لے گا۔ میڈیکل بورڈ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم سے بھی مشورہ لے گا۔ این این آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک کے سوموٹو نوٹس پر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے