اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے روز بھارتی فلم پانی پت کی ریلیز قابل مذمت ہے، فلم میں احمد شاہ ابدالی کے تشخص کو مسخ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

