سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے
صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث آٹا مہنگا ہوا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربحری امور علی زید ی نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ انہوں نے سندھ میں آٹے کے ممکنہ بحران پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ حکومت ناقص کارکردگی کے باعث آٹا مہنگا ہوا۔کراچی میں آئندہ ہفتے آٹے کا بڑا بحران ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزیرعلی زید ی نے کہا کہ سندھ حکومت کا فلور ملز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

