اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہی احتجاج کررہے ہیں، پروڈکشن آرڈرزپرعمل درآمد کیوں نہیں ہورہا
خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں لانے میں کون رکاوٹ ہے ‘ رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری کیوں نہیں ہو رہے‘اپوزیشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن رہنماؤں نے اسیراراکین کولانے تک قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکارکرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے قومی اسمبلی سے اسیراراکین کولانے تک اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے ہی احتجاج کررہے ہیں، پروڈکشن آرڈرزپرعمل درآمد کیوں نہیں ہورہا، خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں لانے میں کون رکاوٹ ہے جب کہ رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری کیوں نہیں ہو رہے۔وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اپوزیشن کو منانے کی کوشش کرتے رہے لیکن اپوزیشن نے واک آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی پیر4 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

