کراچی (نیوزڈیسک)ماہرین ماحولیات نے بتایاہے کہ گزشتہ ایک دہائی زمین کاگرم ترین عرصہ ریکارڈکیاگیاہے ،اورآنیوالے وقتوں میں صورتحال مزیدخراب ہونے کااندیشہ ہے ،جنیوامیں آنے والے دنوں میں ماحولیات سے جڑی ایک کانفرنس کاانعقادہونے جارہاہے ،جس میں 2015ء میں پیرس میں ہونیوالے معاہدے پرغورکیاجائے گا،ڈبلوایم اوکے سیکریٹری تالاس نے بیان میں کہاہے کہ ہیٹ ویواورسیلاب ،جوپہلے ایک ایک صدی میں آتے تھے اب معمول کاحصہ بنتے جارہے ہیں ۔

