حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نائب صدر شعیب جعفری انچارج میڈیا سیل رضوان گدی نے بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں اقرابا پروری و بدانتظامی کی شکایت کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں گزشتہ 4 برس میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں ہوا آج بلدیاتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی، کچرے کے ڈھیر، صحت و صفائی، مچھر، آوارہ کتے،سیوریج کا پانی اور ترقیاتی کاموں کیلیے مختص فنڈز میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی عوام سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم شفافیت برقرار نہیں رکھی جارہی بلدیہ اپنا کام ضرور کرے لیکن میئر حیدرآباد کا فرض ہے کہ پہلے شہریوں کو ان کے زیر انتظام آنے والی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلیے منصفانہ اقدامات کریں ۔
پی ایس پی حیدرآباد
