کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپال میں منعقدہ13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے3 کراٹے کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا‘ سعدی عباس جلبانی‘ شہباز خان اور کلثوم ہزارہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے‘ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سید محفوظ الحق اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے عبدالحمید و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

