کوالالمپور (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

