کراچی (نیٹ نیوز) برٹش ایشیائی اخبار ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو گزشتہ ایک دہائی میں ایشیا کے تیسرے پُرکشش ترین مرد کا اعزاز دیا گیا ہے۔ آن لائن سروے میں شہریوں سے رواں سال اور گزشتہ ایک دہائی میں پرکشش ترین مردوں کے بارے میں پوچھا گیا، مداحوں کی جانب سے ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی ماڈل و اداکار بلال اشرف رواں سال میں پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرار پائے ہیں اور وہ ٹاپ ٹین میں جگہ پانے والے واحد پاکستانی ہیں جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

