English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے زیرا�تمام کھو ک ھو کوچنگ کلینک کا انعقاد

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان کھو کھو فیڈریشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کے ایم سی اسپورٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے ایک روزہ کھو کھو کوچنگ کلینک کا انعقاد کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی جمیل احمد تھے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے تقریب کی صدارت کی ۔مہمان خصوصی جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی دیگر کھیلوں کی طرح کھو کھو کے کھیل کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ کھو کھو اب انٹرنیشنل سطح پر کھیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میں منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کھو کھو کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا جس سے کھلاڑیوں کو کھو کھو کے نئے رولز وغیرہ کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے