ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوستان� ٹی ٹوئنی ،معین خان اکیڈمی نے سندھ پارلیمینٹرین کو شکست دے دیدی 178رنز کے جواب میں سندھ پارلیمینٹرین کی ٹیم 155رنز بناسکی،کپتان علی زیدی تھے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے معین اکیڈمی کے سبزہ زار پر سندھ کے پارلیمینٹرین اورمعین خان اکیڈمی کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلاگیاجس میں وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنیٹرین ٹیم کے کپتان تھے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے۔ تفصیلات کے مطابق معین خان اکیڈمی میں سندھ کے پارلیمینٹرین اورمعین خان اکیڈمی کی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلاگیا۔پارلیمینٹرین ٹیم کے کپتان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیرپورٹ وشپنگ علی زیدی تھے۔ اس دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں معین خان اکیڈمی نے مقررہ اوورز میں 178رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں پارلیمینٹرین ٹیم نے مقررہ اورزمیں 155رنز بناسکی۔ ملک شہزاد اعوان کی شاندار کارکردگی بھی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہی۔ آخر میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں