کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے دس میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
