کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور لنکن ٹیم دورے کیلئے دستیاب اپنے اہم کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ دورہ پاکستان سے قبل ہی سری لنکا کے اہم بولر لکمل ڈینگی کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سرنگا لکمل کی جگہ اآسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈیمو تھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کا دورہ کررہا ہوں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ ہماری پہلی بیرون ملک سیریز ہوگی۔

