حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے دو کارندے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار۔ایس ایچ او مارکیٹ منیر احمد عباس کی ٹیم نے دوران چیکنگ مہران اسکول ہیر آباد کے قریب سے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے دو کارندوں محمد قاسم ولد معراج چوہان‘ سکنہ نورانی بستی‘شاہ رخ ولد ندیم ملک سکنہ نورانی بستی کو گرفتار کرکے دو عدد30بور پسٹل اور3عدد مسروقہ موٹر سائیکل
برآمد کرلیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے خلاف دیگر تھانو ں میں بھی مقدمات درج ہیں ۔
موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
