English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ کرکٹ بحال | سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی

القمر

دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی نوید لیے سری لنکا کا ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا۔

سری لنکن ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

دس سال کی طویل مدت کے بعد پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ  بدھ کے روز 11 دسمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور فواد عالم دس سال بعد دوبارہ سفید کٹ میں ملبوس نظر آئیں گے۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اور دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن بورڈ نے دینیش کارن رتنے کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی ہے دیگر کھلاڑیوں میں کوسل مینڈس، فرنیندو، انجیلو میتھیوس، دینش چندمال، لاہیرو تھرمانے ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، نوریش ڈیکویلا، دلرووان پرایرا ، سوریش لکمل، ایمبودینیا، لاہیرو کمارا، ویشا فرنینڈو، راجیتھا اور سندکان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے سرنگا لکمل 2009 میں پاکستان آنے والے سری لنکن اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے