English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں سال کا آخری سورج گرہن 26دسمبر کو ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمتی دنیا کے کئی عرب‘ افریقی اور ایشیائی ممالک میں26 دسمبر2019 کی صبح مکمل یا جزوی سورج گرہن ہوگا۔ یہ سورج گرہن ملک بھر میں دکھائی دے گا تاہم ملک کے جنوبی علاقوں کراچی‘ گوادر‘ حیدر آباد اور سکھر وغیرہ میں سب سے زیادہ ہوگا ہجاں سورج کا تقریباً75 سے80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائیگا۔ پاکستان میں آخری بار تقریباً بیس سال قبل11اگست1999 ء کو سورج گرہن ہوا تھا جب شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے کراچی میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا اور شام اندھیری رات میں تبدیل ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے