English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ایم سی کا نائٹ آپریشن ٗ جبوترے اور دیواریں مسمار ٗ مزاحمت پر ایک گرفتار

لیاقت اشرف کالونی ٗ محمود آباد ٗ ریلوے کالونی میں دکانوں کے آگے تجاوزات قائم کررکھی تھیں ٗ کھانے پینے کے اسٹال اور ریڑھیاں بھی ضبط کرلیں
ڈسٹرکٹ سائوتھ ریلوے کالونی میں فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ٗ تخت ٗ کرسیاں ٗ میزیں اور پنکچر والے کو ہٹا دیا گیا ٗ گنے کی مشینیں بھی ضبط
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں نائٹ آپریشن جاری رکھا، اس دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، لیاقت اشرف کالونی، محمود آباد، ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران عملے نے دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، دیواریں، لوہے کے جنگلے توڑ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایسٹ لیاقت اشرف کالونی محمود آباد میں تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے، دیواریں، گرل مسمار کی گئیں اور کھانے پینے کے اسٹال، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں، پنجرے اور دیگر تجاوزات ضبط کر لیے گئے۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر امین لاکھانی، انچارج عاصم، علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی اس دوران مزاحمت پر ایک دکاندار کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ریلوے کالونی میں نائٹ آپریشن کے دوران روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن کھانے پینے کے اسٹال، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں، پنجرے، پتھارے، کیبن، پنکچر لگانے والوں کا سامان، گنے کی مشین ضبط کرلی گئی۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی، علاقہ ڈی ایس پی آغا مظفر، ایس ایچ او اور علاقہ پولیس، اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے