کراچی سے بلوچستان اور کوئٹہ جانے والے راستے پر گاڑیاں کھڑی کردی گئیں
کوئٹہ سے خریداری کرکے کراچی آنے والوں سے سامان چھین لیا جاتا ہے، چیئرمین انٹر سٹی آل کوئٹہ کراچی ایسوسی ایشن
کراچی(کرائم رپورٹر)حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹرز کااحتجاج۔کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافرکوچزسروس بندکردی گئی۔رینجرزچیک پوسٹ کے قریب احتجاجی کیمپ قائم۔چیئرمین محمدعلی انٹر سٹی آل کوئٹہ کراچی کوچز ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ 150 سے زائد گاڑی مالکان نے گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردی گئی ہے آج تمام مسافر گاڑیوں کوبندکردیا گیاہیں اورآج سے بھرپورطریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔ چئیرمین آل کوئٹہ کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدعلی کاکہناہے کہ ڈیوٹیز ادائیگی والا کپڑا۔ ٹائر۔ کمبل۔ گھریلو استعمال کا سامان پکڑا جارہا ہے۔غیر قانونی کام کرنیوالوں کے خلاف ہیں خواتین مسافروں سے بھری بس کو کئی کئی گھنٹے روکا جاتا ہے۔ہمارے مسافر مسلسل کم ہورہے ہیں۔ہمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور انتظامیہ مسائل حل کرے۔کیوں کہ اس طرح کی کارروائیوں کی وجہ سے اب مسافربھی کوچزمیں سفر کرنے سے ڈررہے ہیں اورکوئٹہ سے سردی کیلئے خریدی جانیوالی کمبل تک مسافروں سے چھین لی جاتی ہے۔اوردوسری جانب ڈرائیوروں کی جانب سے مالکان کو چابی دیکر گاڑیاں چلانے سے انکار کردیاگیاہم پہلے مرحلے میں پرامن احتجاج کررہے ہیں مطالبات نہ مانے گئے تو سڑک بند کرتے ہوئے بین الاصوبائی رابطہ بند کردیں گے اگرہمارے مطبات تسلیم نہ کئے گئے توہم مجبوراائندہ کالائحہ عمل طے کرکے اپنااحتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

