ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں، ٹھنڈی ہواؤں اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں اور بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب ضلع استور میں کئی گھنٹوں سے شدید ترین برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ غذر میں شدید برفباری سے متعدد بالائی علاقوں میں سڑکیں بند ہیں۔ یاسین، پھنڈر اور اشکومن کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کے سبب آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی آج رات سے بارش کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ، مستونگ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور موسٰی خیل، ژوب، بارکھان، آواران، قلات، خاران، سبی،کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور مکران میں بھی بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں