ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا منگی نے باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی (کرائم رپورٹر) اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی کراچی کی رہائشی دعا منگی نے تفتیشی حکام کو اپنا پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ دعا منگی نے تفتیشی ٹیم کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا ہے کہ حارث اور میں چائے کے ہوٹل سے اٹھ کر ٹہلنے نکلے کہ اچانک دو لوگوں نے مجھے پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا، اس کے بعد شور ہونے لگا پھر اچانک گولی چلنے کی آواز آئی۔ دعا منگی نے بیان میں کہا کہ ملزمان نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھماتے رہے۔ ملزمان نے مجھے 3 بار دوسری گاڑیوں میں منتقل کیا اور گھماتے رہے۔ اس نے کہاکہ میں نے کسی شخص کا چہرہ نہیں دیکھا۔ ملزمان کھانا کھلاتے وقت آنکھوں سے پٹی ہٹاتے تھے، ہر بار کھانا دینے والے ملزمان کی آواز الگ ہوتی تھی۔ ملزمان میرے ہاتھ پائوں باندھ کر کانوں میں ایئرفون لگا دیتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں