English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کی کرسی ہلنے لگی ٗ جلد عہدے سے برطرفی اور محکمہ جاتی کارروائی کا امکان

کے ڈی اے کے کروڑوں لاگت کے ٹھیکوں کی بندربانٹ میں روشن علی شیخ کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش ٗ ناصر حسین بھی سخت برہم
کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی نے تحریری شکایات تحقیقاتی اداروں اور دیگر اعلیٰ حکام کو بمعہ ثبوت جمع کرادی ٗ سابقہ ٹینڈ بدعنوانیوں کی مثال قرار ٗ فوری کارروائی کا مطالبہ
کراچی(وقائع نگار خصوصی)کے ڈی اے کے کروڑوں لاگت کے ٹھیکوں کی مبینہ بندر بانٹ میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کے براہ راست ملوث ہونے کے اہم شواہد وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کردیئے گئے،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی صورتحال پر سخت برہم،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کی کرسی ہلنے لگی،جلد عہدے سے برطرفی اور محکمہ جاتی کارروائی کاامکان،کے ڈی اے حکام نے اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی،رپورٹ میں سابقہ ٹینڈرز کو بوگس قرار دیتے ہوئے بدعنوانیوں کے اہم ثبوت پیش کردیئے۔انتہائی باوثوق اور مصدقہ ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں جعلسازی اور دھوکہ دہی سے 80 کروڑ لاگت کے 10 ٹھیکوں کی بندربانٹ کیلئے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کی ہدایت پر بنائی گئی خودساختہ ٹینڈر کمیٹی اور کے ایم سی کے ایکسئن ظہیر عباس کو کے ڈی اے کا ایکسئن قرار دیکر ورک آرڈر جاری کرانے سمیت دیگر بدعنوانیوں کا وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے حکام سمیت سیپرا حکام نے بھی سیکریٹری بلدیات کے مبینہ دبائو پر ہونے والے خفیہ ٹینڈرز کی تفصیلات چیف سیکریٹری کو پیش کردی ہیں جبکہ دوسری طرف کے ڈی اے حکام نے سندھ حکومت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں بدعنوانیوں کے تمام بھانڈے پھوڑ دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے نے سابقہ ٹینڈرز سے مکمل لاعلمی اور لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بوگس قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کی جانب سے ان پر ڈالے جانے والے دبائو سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے