ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، فردوس نقوی

پولیس افسران کو بغیر کسی کیس انکوائری کے تبادلہ نہیں کیا جاسکتا‘ رہنما پی ٹی آئی
اپوزیشن لیڈرنے2 سینئر ایس پی تبادلوں پر چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا
کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وقائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔ سندھ پولیس کے حالیہ ایکٹ کے مطابق پولیس افسران کو بغیرکسی انکوائری کے تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔ایک ہفتے میں سندھ کے دو سینئر ایس پی کے تبادلوں پر چیف سیکیرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بغیر کیس انکوائری کے سینئر افسران کے تبادلے مشکوک ہیں اور ان پر ہمیں تشویش ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کا تبادلہ کیا گیا۔ اظفر مہیسر نے یوسف ٹھیلے والے کا بیان قلمبند کیا تھا۔ یوسف ٹھیلے والے نے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے مراسم تھے اور ان سے ملنے جاتا تھا۔ دوسرا تبادلہ ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کا کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں